Live Updates

امریکی خاتون صحافی جب نوازشریف کی لائبریری گئی تو انہیں وہاں ایک ہی کتاب ملی،وہ کون سی کتاب تھی؟آپ بھی جانئیے

امریکی صحافی کرسٹینا لیمب کو نواز شریف کی لائبریری میں صرف ’ٹیلی فون کی ڈائریکٹری’ ملی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 مئی 2018 12:42

امریکی خاتون صحافی جب نوازشریف کی لائبریری گئی  تو انہیں وہاں ایک ہی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 مئی2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ے کہ امریکی خاتون صحافی جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی لائبریری گئی تو انہیں وہاں صرف ایک ہی کتاب ملی جو کہ ٹیلی فون کی ڈائریکٹری تھی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں لیکن خلائی مخلوق کے نمائندے یعنی کہ مشاہد حسین تو نواز شریف کے دائیں بائیں بیٹھے ہوتے ہیں۔

ساتھ ہی رؤف کلاسرا نے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنا دی کہ ایک بار ایک امریکی صحافی کرسٹینا لیمب پاکستان آئی تھیں۔کرسٹا لیمب نے اپنی ایک کتاب میں لکھا ہے کہ جب امریکی خاتون صحافی کرسٹینا لیمب نے نوازشریف کی لائبریری کا وزٹ کیا تو اس لائبریری میں سے کرسٹینا لیمب کو صرف ایک ہی کتاب ملی تھی اور وہ تھی ٹیلی فون کی ڈائیریکڑی۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پڑھنے لکھنے سے دلچسپی نہیں ہے۔

ان کی ساری لائبریری خالی تھی۔بس نواز شریف کو اتنا پتہ تھا کہ ہم نے بس فون کرنا ہے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نوز شریف کے آس پاس خلائی مخلوق کے نمائندے موجو د ہوتے ہیں۔اور مشاہد حسین تو خلائی مخلوق کے گارڈ فادر ہیں جنھوں نے دس سال سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی خدمت کی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نےا یک بار ایک بیان دیا تھا کہ میرا مقابلہ عمران خان یا آصف علی زرادری سے نہیں ہے ۔

۔میرامقابلہ تو خلائی مخلوق سے ہے۔نواز شریف کا خلائی مخلوق والا بیان بھی کافی مقبول ہوا۔اور میڈیا پر نواز شریف کا خلائی مخلوق والا بیان موضوعَِ بحث بن گیا۔اور صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے نواز شریف کے اس بیان سے متعلق دلچسپ قسم کے تبصرے کرنے شروع کر دئیے۔ رؤف کلاسرا نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات