پاکستان طبی کانفرنس طب اور طبیب کی فلاح میں مصروف ہے ‘حکیم عمران فیاض

قائدین نے ہمیشہ درمے،قدمے، سخنے اطباء کے تحفظ و بقاء کیلئے خصوصی اقدامات کیے پاکستان طبی کانفرنس نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے مذاکرات کے بعد بہت سی جائز باتیں تسلیم کروائیں

جمعہ 11 مئی 2018 13:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان طبی کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اکابرین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے طب اور طبیب کی فلاح و بہبود کے لیے ہر اول دستے کا کردار اد ا کیا پاکستان طبی کانفرنس کے قائدین نے ہمیشہ درمے ، قدمے ، سخنے اطباء کے لیے ایسے اقدامات کیے جو کہ اطباء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویثرن کے سیکرٹری انفارمیشن پروفیسر حکیم سید عمران فیاض اور چیئر مین شعبہ انفارمیشن پی ٹی سی حکیم محمد افضل میو نے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان طبی کانفرنس کے قائدین حکیم اقبال احمد قرشی ، حکیم ڈاکٹر زاہد اشرف ، حکیم منصورالعزیز، حکیم وید جمیل خان، حکیم حافظ محمد یونس ، حکیم محمد احمد سلیمی، مفتی ڈاکٹر محمد یوسف ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد ودیگر نے ہمیشہ حب الوطنی کے جذبہ سے سر شار ہو کر طب و طبیب کی فلاح و بہود ، تحفظ و بقاء کیلئے اقدامات کیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان طبی کانفرنس نے جب بھی مشکل وقت شعبہ طب پر آیا ہمیشہ سب سے پہلے اُن کا ساتھ دیا ۔

جبکہ بعض لوگ تنقید برائے اصلاح کی بجائے تنقید برائے تنقید کے راستے پر چلتے ہوئے بے جا الزمات لگانے پر گامزن ہیں۔ پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت کا قیام بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ارباب اختیار آہستہ آہستہ اہم شعبہ جراحت صغیرہ کو تسلیم کر رہے ہیں ۔ تمام طبیب آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صرف اور صرف طب یونانی اور طبی فارما کو پیا کے مطابق علاج معالجہ کریں۔

غیرقانونی پریکٹس کرنے والے خود ذمہ دار ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل کونسل فار طب کے زیر اہتمام منعقد ہ سالانہ امتحانات 2018ئ؁کا انتہائی صاف وشفاف اور خوبصورت انداز میںانعقاد انتہائی قابل تحسین امر ہے جس کے لیے چیئر مین امتحانی کمیٹی اور اُن کی تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔