مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلیحنا پرویز بٹ نے چیئر مین نیب سے فوری مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

جمعہ 11 مئی 2018 15:28

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئر مین نیب سے فوری مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی‘قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین نیب غلط رپورٹ کی بنیاد پرمحمد نواز شریف کیخلاف نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد اپنا اعتماد کھو چکے ہیں‘چیئر مین نیب نے محمد نواز شریف پر 4.

(جاری ہے)

9ارب کی منی لانڈرنگ کا مضحکہ خیز اور لغو الزام لگایا ہے‘بھارت میں منی لانڈرنگ کے ذریعے پانچ ارب بھجوانے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں واضح کہا گیا ہے کہ نہ منی لانڈرنگ ہوئی اور نہ ہی رپورٹ میں محمد نواز شریف کا نام ہے‘کسی ادارے یا سربراہ کو پاکستان کے کسی شہری کے بنیادی حقوق پامال کرنے کا حق نہیں ہے‘لہذا یہ ا یوان مطالبہ کرتا ہے کہ چیئر مین نیب فی الفور اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا از خود نوٹس لے۔