بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل باغ میں کرنل (ر) نسیم مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کر یں گے

جمعہ 11 مئی 2018 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کلمئی بروز ہفتہ کو باغ میں کرنل (ر) نسیم مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی ایک جلسہ عام سے خطاب کر یں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کرنل نسیم کے اہل خانہ انکے ساتھی اور پی ٹی آئی باغ نے زبردست تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پروگرام کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری دن 11:30 بجے باغ پہنچیں گے اورباغ میں کچہری کے سامنے ایک جلسہ عام سے خطاب کرکے کرنل نسیم مرحوم کی قومی، ملی ، سیاسی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :