پی ڈی اے کے زیر اہتمام راولاکوٹ کی صفائی ستھرائی اور دیگر امور کے حوالے سے (کل)منعقدہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

جمعہ 11 مئی 2018 18:18

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پی ڈی اے کے زیر اہتمام راولاکوٹ شہر کی صفائی ستھرائی اور دیگر امور کے حوالے سے کل بارہ مئی بروز ہفتہ دن دو بجے منعقدہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل ، تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ڈی اے کو ادارہ کا چارج سنھبالے ہوئے ابھی صرف ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہوا ہے لیکن مختصر عرصہ میں ادارہ کو فعال بنانے میں چیئرمین کا کردار لائق تحسین ہے ۔ جسے عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے یا د رہے کہ قبل ازیں یہ تقریب سات مئی کو منعقد ہونا تھی لیکن خرابی موسم کے باعث ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کیاگیا تھا جس کے مطابق آج تقریب منعقد ہوگی

متعلقہ عنوان :