عدالت العالیہ نے محکمہ آڈٹ اور اے جی آفس کے ملازمین کی سنیارٹی علیحدہ کرنے کا تاریخی فیصلہ دیدیا

ڈائریکٹر آڈٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ کی آسامیوں کے قواعد مرتب کر کے نافذ کیے جائیں ‘ان آسامیوں پر اے جی آفس سے کسی آفیسر کا تقرر یا تعینات نہیں کیا جائے‘ عدالتی حکم

جمعہ 11 مئی 2018 18:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) عدالت العالیہ نے محکمہ آڈٹ اور اے جی آفس کے ملازمین کی سنیارٹی علیحدہ کرنے کا تاریخی فیصلہ دیدیا ۔عدالت العالیہ نے محکمہ آڈٹ کے ملازمین کی رٹ پٹیشن بعنوان’’میر محمد رفیق وغیرہ بنام آزاد جموں وکشمیر کونسل وغیرہ‘‘میں فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ آڈٹ اور اے جی آفس کے ملازمین کی علیحدہ علیحدہ سنیارٹی لسٹ جاری کرنے کا تاریخی فیصلہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

عدالت گرامی نے مدعا علیہان کو یہ حکم بھی صادر فرمایا کہ ڈائریکٹر آڈٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ کی اسامیوں کے قواعد بھی مرتب کر کے نافذ کیے جائیں اور ان اسامیوں پر اے جی آفس سے کسی آفیسر کو تقرر یا تعینات نہیں کیا جائے ۔عدالتی فیصلہ سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور آڈٹ ویلفیئر کے صدر راجہ غیور الحسن نے آڈٹ ملازمین سے مزید لگن ،جذبے اور محنت سے کام کرنے کی توقعات کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :