مذہبی جماعتوں کا متحدہ مجلس عمل جلسہ کی حمایت کا اعلان

کل مینارِ پاکستان پر ایم ایم اے کاجلسہ اسلامی انقلاب کی نوید ہوگا: علامہ ممتاز اعوان،

جمعہ 11 مئی 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) تمام دینی مکاتب فکر کی20 بڑی مذہبی جماعتوں کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے امیر پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمد جے یو پی کے سربراہ پیر اعجاز احمد ہاشمی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راہنما ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی تحریک ملت جعفریہ کے حافظ عنایت حسین جعفری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی مجلس احرارِ اسلام کے راہنمامولانا یوسف احرار جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے حافظ عمر فاروق متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم تحریک اتحاد ملت کے امیر مفتی عاشق حسین رضوی جمعیت مشائخ پاکستان کے پیرجمشید احمد نورانی جمعیت علمائے احناف کے علامہ شعیب الرحمن تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک مجلس علمائِ شیعہ کے راہنما علامہ وقار حیدر نقوی انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا شبیر احمد عثمانی اہلحدیث یوتھ فورس کے راہنما حافظ ہشام الہٰی ظہیر تنظیم علمائِ دیوبند کے سربراہ حکیم محمود الحسن قاسمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کل 13مئی اتوار کو تاریخی مقام مینارِ پاکستان لاہور میں ہونیوالے متحدہ مجلس عمل کے تاریخی جلسہ کی مکمل حمایت اوراس تاریخ ساز جلسے میں بھرپورشرکت کا اعلان کیا ہے 20مذکورہ بالا مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں نے کہا ہے کہ یہ تاریخی جلسہ نہ صرف دینی قوتوں کے اتحاد کا عظیم مظہر ہوگا بلکہ ایم ایم اے کا یہ جلسہ اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا جلسہ سے متحدہ مجلس عمل کے قائدین مولانا فضل الرحمن ،سینیٹر سراج الحق ،پروفیسر ساجد میر،صاحبزادہ محمد اویس نورانی،علامہ ساجد علی نقوی ،لیاقت بلوچ،مولانا عبد الغفور حیدری ودیگر راہنما خطاب کرینگے اور مسلمانوں کو متحد ہونے کا بھی تاریخی پیغام دینگے۔

(جاری ہے)

2018ء کے الیکشن میں دینی جماعتوں کی سیاسی قوت اور انتخابی حکمت عملی کا اعلان کرینگے ۔ نیز مذہبی راہنمائوں نے غیور اسلامیان پاکستان سے دینی جماعتوں کے مینارِ پاکستان پرہونیوالے اس تاریخ ساز جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔