Live Updates

تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلاکو پورا کرنے کی کوشش کریگی ، قاسم خا ن سوری

حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر جو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا ، رہی سہی کار قوم پرست جماعت کے مئیر نے پوری کردی ہے،تقریب سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم خان سوری نے گزشتہ روز بلییلی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشیش کریگی قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر سے اکثریتی نشستیں جیتی تھی لیکن کوئٹہ شہر کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے آج پورے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگا ہوہے اس کے علاوہ سیوریج کا مسئلہ اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کریگا ہے،اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی کا کہنا تھا آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیں اور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ہوکر قوم پرستی کا راگ آلاپ رہے ہیں کوئٹہ سٹی سے اکثریت سیٹیں جیتنے کے باوجود اور حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر جو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا اور رہی سہی کار قوم پرست جماعت کے مئیر نے پوری کردی ہے، باقی بلوچستان کی عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کردار اور کارگردگی سے بخوبی آگاہ ہے، پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اس موقع پر صوبائی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پرامن ، ترقی یافتہ، پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ھے ماضی کی طرح ہم عوام کو صرف نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی جدوجہد اور خدمت سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ھے جو نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، ہنہ اوڑک آج علاج و معالجے کی سہولتوں سے محروم علاقہ ہیعلاقے ایک سیاحتی مقام ہونے کے باوجود اچھے ہسپتال، ڈاکٹرز اور ادویات سے محروم ہے، علاقے کے لئے قوم پرست جماعت نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا آخر میں انہوں نے چیرمین عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیرمین عمران خان کا پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے کسی کو بھی پارٹی ڈسپلن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گے صوبائی صدر بلوچستان نے پورے صوبے میں پارٹی کو فعال کیا ہے،شمولیتی تقریب سے حاجی سیف الللہ کاکڑ، فرید خان ، گل زمان اور طارق خان نے بھی خطاب کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات