اٹک ، ووٹ کی پر چی کا صحیح استعمال حلقہ کی ترقی کا ضامن ہے،شیخ آفتاب احمد

1997ء میں جب قوم نے دو تہائی اکثریت سے محمد نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بنا یا تو ملک میں مو ٹر وے منصوبہ شروع ہو ا اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی مما لک کی پہلی ایٹمی قوت بن کر سا منے آیا یہ بلا شبہ محمد نواز شریف کی قا ئدانہ صلاحیتیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے،ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اس سے قوموں کی تقدریں بدلتی ہیں اس کا درست استعمال پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، وفا قی وزیر پار لیمانی امور

جمعہ 11 مئی 2018 23:08

اٹک ، ووٹ کی پر چی کا صحیح استعمال حلقہ کی ترقی کا ضامن ہے،شیخ آفتاب ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) وفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ ووٹ کی پر چی کا صحیح استعمال حلقہ کی ترقی کا ضامن ہے 1997ء میں جب قوم نے دو تہائی اکثریت سے محمد نواز شریف کو ملک کا وزیر اعظم بنا یا تو ملک میں مو ٹر وے منصوبہ شروع ہو ا اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی مما لک کی پہلی ایٹمی قوت بن کر سا منے آیا یہ بلا شبہ محمد نواز شریف کی قا ئدانہ صلاحیتیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے،ووٹ بہت بڑی طاقت ہے اس سے قوموں کی تقدریں بدلتی ہیں اس کا درست استعمال پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، مسلم لیگ (ن) کار کر دگی کی بنیاد پر 2018ء میں حکو مت بنا ئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑیالہ اور بھروٹھا 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرورنے سوئی گیس کی فراہمی کی تختی کی نقاب کشائی اور سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح شعلہ جلا کرکیاوفا قی وزیر پار لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف کا جرم مو ٹر و ے، غازی بروٹھہ پرو جیکٹ کی تعمیر، پاکستان کو معاشی طور پر جو دیوالیہ ہو نے کے قریب تھا ایشین ٹا ئیگر بنا نا بیس گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے ملک کو بجلی میں خود کفیل کر نا زندگی کے ہر شعبے کے لئے انقلابی اقدامات کے علاوہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنا نا اور اب سی پیک کی تعمیر ہے ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنا نے کا انعام محمد نوازشریف اور اس کے خاندان کواٹک قلعہ اور اٹک جیل میں قید کی صورت میں بگھتنے کے بعد جلا وطنی کا عذاب سہنا پڑا اب دوبارہ عالمی طاقتیں کسی صورت پاکستان کو ترقی کا ملک نہیں دیکھنا چا ہتی انہو ں نے ایک سازش کے تحت سی پیک رکوا نے کے لئے اور محمد نوازشریف کو پاکستان میں جاری تیز رفتار ترقی کی سزا دینے کے لئے اقتدار سے با ہر کیا مگر سازشی ٹو لہ ہر محاظ پر نا کام ہو رہا ہے آج عوام ملک کے کو نے کو نے سے پکار رہی ہے کہ میں بھی نواز ہوں 15سال اٹک سمیت ملک پر قابض رہنے والے کس منہ سے عوام سے ووٹ ما نگنے آئیں گے، 2013ء کے الیکشن کمپین کے دوران حلقہ عوام سے جو وعدے کیئے تھے وہ اپنے اقتدار کی مدت پوری ہو نے سے قبل ہی پوری کر دیئے ہیں حلقہ کے دیہاتوں کو سوئی گیس، بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا کر روڈوں کے جال بچھا کر، صحت اور تعلیم کی معیاری سہو لیات دہلیزپر پہنچا کر ہم نے دعدوں کی تکمیل کی ہے ان کے حلقہ انتخاب کی تحصیلوں حضرو اور اٹک کے تمام دیہات میں سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے جبکہ تحصیل حسن ابدال کے بیشتر دیہات میں بھی سوئی گیس فراہم کی گئی ہے جبکہ حلقہ انتخاب میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہو گئے ہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف عا لمی لیڈر ہیں انہیں بھارت کے مقابلے میں ایٹمی قوت بننے سے رو کنے کے لئے پا نچ ارب ڈالر کی آفر کی گئی مگر انہو ں نے قومی حمیت اور خیرت کو مقدم جا نتے ہوئے ڈا لروں کی آفر ٹھکرا کر چھ کے مقا بلے میں سات ایٹمی دھما کے کر کے بھارت اور اس کے حواریوں کی بو لتی بند کر دی، 2013میں اقتدار سنبھا لتے ہی دہشت گر دی، لوڈ شیڈنگ جیسے بحرا ن حکومت کو ورثہ میں ملے جن پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی قا ئدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف قابو پا یا بلکہ کر اچی کا امن بحال کیا ملک کو دہشت گر دی کے افریت سے بڑی حد تک چھٹکارہ دلا یا ثابت قدمی کے نتا ئج کی بدو لت اٹک میں تر قی کاسنہری دور شروع ہوا حلقہ کے ایک کو نے سے لیکر دوسرے کو نے تک سوئی گیس فراہمی کے مکمل ہوتے منصوبے، سڑکات کی تعمیر، بجلی کے میگا پرو جیکٹس ہمار ی خدمات کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔