فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ابھیشیک کپور نے فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کردی گئی ہے۔ ہدایتکار ابھیشیک کپور نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کلیپ بورڈ کی تصویر شئیر کی ہے۔ فلم کی نئی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو30 نومبر ہے۔

متعلقہ عنوان :