جلال آباد کے نمائندہ وفد کی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول سے ملاقات

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے نالہ کی فوری صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 12 مئی 2018 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء)جلال آباد کے نمائندہ وفد کی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خواجہ اعظم رسول سے ملاقات۔جلال آباد نالہ کی بندش کے حوالہ سے آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر نے نالہ کی صفائی اور کھلوانے کی یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جلال آباد کے ملک رفیق اور ملک نسیم نے وفد کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول سے ملاقات کی ۔اور جلال آباد نالہ کی بندش کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے نالہ کی فوری صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔نمائندہ وفد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا شکریہ ادا کیا ۔