ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کی 43نئی آسامیوں پر ہوئے ٹیسٹ انٹریو کے تین ماہ بعد بھی نئے سٹاف کی تقرریاں نہ ہو سکی

�و کے قریب انٹرویو میں شامل بے روزگار افراد 3ماہ سے میرٹ لسٹ دیکھنے کیلئے ہسپتال کے چکرلگانے پر مجبور

ہفتہ 12 مئی 2018 16:40

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کی 43نئی آسامیوں پر ہونے والے ٹیسٹ انٹریوں کے تین ماہ بعد بھی نئے سٹاف کی تقرریاں نہ ہو سکی 23سو کے قریب ٹیسٹ انٹرویو میں شامل ہونے والے بے روزگار افراد تین ماہ سے میرٹ لیسٹ دیکھنے کے لئے ہسپتال کے چکروں میں لگے ہیں مگر کوئی پتہ نہیں یہ لیسٹ کب لگے گی اور کیوں اس لیسٹ کو ایم ایس نے دبا کر رکھا ہے ٹیسٹ انٹریو کے بعد ایم ایس نے ہسپتال آنے کی کم ہی زحمت کی ہے اگر بھولے سے آئے بھی تو میرٹ لیسٹ کے بارے میں ایک ہی جواب امیدواروں کو ملا کہ وہ وزیر اعظم کی سفارش کردہ لیسٹ کے مطابق میرٹ لیسٹ آویزاں کریں گئے ایم ایس کے اس غیر اخلاقی اور غیر قانونی رویئے سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کے سامنے تقریوں اور میڈیا کی حد تک گڈ گورننس کے دعوے دکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں ہٹیاں بالا میں اس سے قبل میں ہونے والی تقریوں میں کہیں قانون انصاف اور میرٹ نظر نہیں آیا سرکاری اداروں سے لے کر ریڈ کریسنٹ تک تمام ادارے برادری ازم یا پھر مخصوص لابی ہی کا قبضہ ہے