پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ میرپورایک سالہ ڈسپنسرکورس کروارہاہے‘ضلع پونچھ میں محکمہ صحت کی جانب سے مشتہرآسامیوں کیلئے دوسالہ ڈسپنسرکورس کوآسامی کیلئے چناجارہاہے جوپونچھ کے امیدواران کے ساتھ سراسرزیادتی ہے

فرزندکیپٹن حسین خان شہیدسردارمحمدشریف خان کا جاری بیان

ہفتہ 12 مئی 2018 20:01

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ میرپورایک سالہ ڈسپنسرکورس کروارہاہے۔جبکہ ضلع پونچھ میں محکمہ صحت کی جانب سے مشتہرآسامیوں کیلئے دوسالہ ڈسپنسرکورس کوآسامی کیلئے چناجارہاہے۔جوپونچھ کے امیدواران کے ساتھ سراسرزیادتی ہے۔ایک طرف گورنمنٹ ایک ہی سالہ ڈپلومہ کورس کروارہی ہے اوردوسری جانب گورنمنٹ کاہی ادارہ دوسالہ ڈپلومہ کے اہل امیدواران کومحکمہ صحت کیلئے لازمی قراردیتاہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے اس دہرے معیارکی وجہ سے پونچھ کے بہت سارے امیدواران محکمہ صحت کی جانب سے مشتہرکی جانے والی آسامی کیلئے اہل نہیں ہیں جوان کے ساتھ سراسرزیادتی کے مترادف ہے ۔ان خیالات کااظہارفرزندکیپٹن حسین خان شہیدسردارمحمدشریف خان نے جاری کردی ایک بیا ن میں کیا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت پونچھ کے بہت سارے امیدواران کوایک سالہ ڈسپنسرکورس ہونے کی وجہ سے باہرنکال دیاگیاہے ،منگل کوہونے والے ٹیسٹ انٹرویومیں ضلع سے باہرکے امیدواران کوشامل کیاگیاہے جوپاکستان کے مختلف شہروں سے دوسالہ ڈسپنسرکورس کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں مقامی امیدواران کوبھی شامل کیاجائے یاپھرحکومتی نوٹیفکیشن میں ترمیم کی جائے ۔