شہباز شریف سندھ کے چوتھے دورے پر کل ( اتوار )میرپور خاص کے علاقے سندھڑی پہنچیں گے

ہفتہ 12 مئی 2018 20:38

شہباز شریف سندھ کے چوتھے دورے پر کل ( اتوار )میرپور خاص کے علاقے سندھڑی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سندھ کے چوتھے دورے پر (کل) اتوارکومیرپور خاص کے علاقے سندھڑی پہنچیں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے سینیٹر اسد جونیجو کی دعوت پر ان کے آبائی علاقے کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ کے رہنما کھیل داس کوہستانی کے مطابق شہباز شریف سندھڑی مں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،کھیل داس کوہستانی اور اسد جونیجو نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائز لیا ۔کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ شہباز شریف شریف رواں ماہ سندھ کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اورعوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔