گگو منڈی، امیدوار صوبائی اسمبلی PP229چوہدری نعیم اعجاز آرائیں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

ہفتہ مئی 21:26

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) چیرمین یونین کونسل امیدوار صوبائی اسمبلی PP229چوہدری نعیم اعجاز آرائیں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے بعد پوزیشن انتہائی مستحکم ہوگئی ۔ چوہدری نعیم اعجاز اپنے عوام دوست رویہ کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت ہیں اگر PTIاین ای162بوریوالہ سے محترمہ عائشہ نذیر جٹ اور PP229سے چوہدری نعیم اعجاز آرائیں کو امیدوار نامزد کرتی ہے تو یہ پینل نا قابل شکت ہو گا عوامی حلقوں کی رائے۔

تفصیلات کے مطابق۔ چیرمین یونین کونسل اور امیدوار PP229گگو منڈی چوہدری نعیم اعجاز آرائیں نے تین روز قبل PTIجنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی اور ضلعی قیادت کی موجودگی میں پی۔ٹی۔آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز سابق ایم ۔

(جاری ہے)

این ۔اے چوہدری نذیر جٹ کی بیٹی عائشہ نذیر جٹ نے NA162کے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی حلقوں میں اطمنان اور خوشی کا اظہار کیا جارہاہے گزشتہ روز مختلف برادریوں کے نمائندہ افراد اور سیاسی کارکنان سے ایک عوامی سروے میں رابطہ کیا گیا تو جن میں چوہدری اسلم آرائیں ،مشتاق احمد ،،ڈاکٹر سہیل 2BRمحمد یار بھٹی ،ذاکر لکھن ،شوکت سندھیلہ ،حاجی عبدالغفار،ملک احسان نمبر دار،ہارون الطاف،حسن عالم بلوچ،،ملک یاسین،شاہد رفیق،عمران جٹ،رفیق جت مہر نذیر،اور دیگر شامل میں ان تمام افراد کی رائے کے مطابقNA162اورPP229کے لیے محترمہ عائشہ نذیر جٹ اور چوہدری نعیم اعجاز آرائیں PTIکے لیے بہترین اور مضبوط امیداور ہیں اور اگر PP230بورے والہ سے کسی دیگر برادری کے امیدوار کو نامزد کر دیا گیا تو یہ سونے پر سہاگہ ہو گا اور یہ پینل ناقبل شکست ہو گا عوام کا کہنا ہے کہ35سال سے تحصیل بوریوالہ کی سیاست پر قابض ٹولے سے عوام بیزار ہوگئے ہیں اور اب ان حلقوں میں تبدیلی ناگزیر ہے جبکہ چوہدری نعیم اعجاز آرائیں امیدوارPP229نے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے ہر فیصلہ اور ڈسپلن کی مکمل پابندی کریں گئے ۔