ْبلاول بھٹو ! صدر، وزیر اعظم اور حکومت آپ کی تھی، آپ انصاف مانگ رہے ہو، شاہ محمود قریشی

اتوار 13 مئی 2018 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’بلاول بھٹو، صدر، وزیر اعظم اور حکومت آپ کی تھی، آپ انصاف مانگ رہے ہو‘۔

(جاری ہے)

اگر کسی کو شک ہے تو وہ کراچی کا نیا چہرہ یہاں دیکھے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ میں 12 مئی کے شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں، 12 مئی ایسا سانحہ تھا جو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا‘۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ’اگر کسی کو شک ہے تو وہ کراچی کا نیا چہرہ یہاں دیکھے، کراچی اور سندھ پر دو جماعتوں نے کئی دہائیوں سے حکومت کی‘۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آج جلسے میں بلاول بھٹو زرداری انصاف مانگ رہے تھے، بلاول بھٹو، صدر، وزیر اعظم اور حکومت آپ کی تھی، آپ انصاف مانگ رہے ہو‘۔