Live Updates

آئندہ الیکشن میںمسلم لیگ(ن) کا مقابلہ لوٹوں کی بارات سے ہونے والا ہے، ساجدہ وسیم ملک

اتوار 13 مئی 2018 17:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہورکی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا آئندہ الیکشن میں مقابلہ لوٹوں کی بارات سے ہونے والا ہے۔عمران خان جن لوگوں کیخلاف باتیں کرتے تھے انہی کو پارٹی میں شامل کرلیا ہے۔نیا پاکستان بنانے والے نیا کے پی کے تو بنا نہیں سکے۔

(جاری ہے)

دھرنا پارٹی نے کے پی کے کی عوام کو بیوقوف بنایا ہے وہاں کے مسائل آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے پانچ سال قبل تھے۔

ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمہ کرنے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔جہنوں نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرکے پاکستان کو پر امن ملک بنایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم پورہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کی دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات