انتخابات میں پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا عزم کیے ہوئے ہیں ، برجیس طاہر

ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے ان پانچ سالوں میں کرواے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں کوء مثال نہیں ملتی وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان کا بیان

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان چودہری محمد برجیس طاہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیش آمدہ انتخابات میں پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا عزم کیے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے موجودہ پانچ سالہ دور اقتدار پر نظر ڈالتے ہوئے اس امر کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ جو ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے ان پانچ سالوں میں کرواے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں کوء مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ کہ ریکارڈ بجلی کے منصوبے اور ہزاروں کلومیٹر طویل موٹر ویز کی تعمیر و تکمیل صرف اور صرف محمد نواز شریف کی پاکستان سے محبت اور اس کو مستحکم ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے عزم کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کوششوں سے پاکستان ترقی کی جس شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اس سے آج پاکستان سے بغض رکھنے والے ممالک خصوصی طور پر بھارت بھی خائ ف ہو چکا ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے آے روز سازشیں کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہمیشہ یہ خواھش رہی ہے کہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانے کے بعد پاکستان کو معاشی اعتبار سے بھی ناقابل تسخیر بنایا جائ ے لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ نواز شریف کی ملک کے مفاد میں ان تمام کو ششوں کو شروع دن سے ہی ثبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گء اور دھرنوں اور سازشوں کے ذریعے مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو الجھایا گیا ، انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اس قدر خدمات اور درد رکھنے والے شخص پر چار ارب ڈالر بھارت غیر قانونی طریقے سے بجھوانے کے غلط اور بے بنیاد الزامات انتہاء تکلیف دہ اور مایوس کن ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات سے عام شخص کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوششش کی جا رہی ہے تاکہ پیش آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اقتدار کی دوڑ سے باہر کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ مخالفین کے ان تمام حربوں اور سازشوں کے برعکس خنجراب تا گوادر پاکستان کا بچہ بچہ نواز شریف کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی تمام قیادت کو نااہل کرنے کے لیے مخالفین کو پاکستان کی اس بیس کروڑ عوام کو بھی نااہل قرار دینا ہو گا جو نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلاء ہوء دیوار کی مانند کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ ہے اور نہ کہ ان جماعتوں کا ساتھ جنہوں نے صوبہ سندھ کو کھنٹرات میں تبدیل کیا اور صوبہ خیبر پختنخواہ کو نااہل طرز حکومت کی ایک نء مثال بنا کے رکھ دیا ہے -