سابق ایم پی اے انجینئرسرفراز خان جدون نے پی کے 43 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے ایم پی اے معراج ہمایون اور پی پی پی رہنماء خانزادہ حفیظ خان نے بھی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 13 مئی 2018 21:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) خانزادہ شاہ نواز خان نے این اے 18 جبکہ سابق ایم پی اے انجینئرسرفراز خان جدون نے پی کے 43 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، ایم پی اے معراج ہمایون اور پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر خانزادہ حفیظ خان نے بھی حمایت کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں شاہ نواز خان کے حجرہ میں ٹوپی میں حلقہ پی کے 43اور 44کے عوام کا بڑا جرگہ زیر صدارت صادق خان منعقد ہوا ، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے نورل حسن جدون اور سابق ایم پی اے سرفراز خان جدون نے کہا کہ باچاخان کے فلسفہ کیساتھ ہمیشہ سیاست کی ہے دو دفعہ ٹکٹ پر ایم پی اے بنا اور جس دور میں پارٹی کا سرخ جھنڈا لہرانا جرم تھا میں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا پہلی بار حلقہ سے شاہ نواز خان کو قومی اسمبلی کاٹکٹ دیا لیکن تین ماہ مسلسل عوامی رابطہ مہم کرنے کے باوجود اچانک ایک سازش کے تحت ٹکٹ واپس لیا گیا ہم نے اتمان اور شاہ نواز پر غیرت دکھائی اور اپنا ٹکٹ بھی پارٹی کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے واپس کیا جو لوگ بلدیا تی الیکشن نہیں جیت سکتے وہ کیا قومی وصوبائی الیکشن لڑیں گے ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے معراج ہمایون نے کہا کہ حق و سچ کے ساتھ ہیں عوام کی آواز پر لبیک کہیں گے این اے 18اور پی کے 43کے عوام نے آج ثابت کیا ہے اس طرح کثیر تعداد میں شریک لوگوں کا جرگہ زندگی میں پہلی بار دیکھ رہی ہوں اور عوام طاقت کے سامنے کوئی بند نہیں باندھا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

خانزادہ شاہ نواز خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر عوامی رابطہ مہم شروع کی ،صوبہ میں دیگر بھی حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں آئی ہیں لیکن ایک سازش کے تحت دوبارہ دستخطی مہم شروع کرکے مجھ سے ٹکٹ دو بار واپس لیا اب تین راستے موجود تھے یا تو پارٹی کا فیصلہ قبول کرتا لیکن حلقہ عوام کی جو بے عزتی کی گئی تھی کیسے تسلیم کرتا دوسرا یہ کہ میں پارٹی فیصلہ پر عوام کے پاس جاؤں اور ان سے نئے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگوں کیا میں آپ عوام کے پاس جھولی پھیلاکران لوگوں کیلئے ووٹ مانگوں جنہوں نے پارٹی اور عوام کے خلا ف سازش کی جس پر جرگہ نے نا میں ہاتھ لہرائے اب باقی بچا ہے عوام خدمت اور نمائندگی کا اگر جرگہ کہے تو پھر عوامی نمائندگی کیلئے میدان میں سرفارز کیساتھ اتروں گا۔