آزاد کشمیرحکومت کا دینی مدارس کے طلبہ کا ماہانہ اعزازیہ سات سو سے بڑھا کر ایک ہزار کرنے کا فیصلہ

پیر 14 مئی 2018 17:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) آزاد کشمیرحکومت نے دینی مدارس کے طلبہ کا ماہانہ اعزازیہ سات سو سے بڑھا کر ایک ہزار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ علماء کرام کی طرف سے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافے دینی مدارس کے طلباء کو میرپور بورڈ کے امتحانات میں شامل کرنے کیلئے مساوانہ تجاویز سرکاری سکولز میں ناظرہ قرآن کریم کی پڑھائی مذیر موثر بنانے میٹرک کے امتحانات میں سو نمبر کے حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایات دے دی گئیں ہیں ۔

وزیر مذہبی امور زکوة کونسل سلیم چشتی ،سیکرٹری نذیر الحسن گیلانی ،ڈائریکٹر نزیر قادر ی تظیمات مدارس کے جنرل سیکرٹری مولا نا محمدالحسن اشرف ،مولا نا الطاف حسن سیفی ،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ ،دانیال شہاب دیگر حکام شریک تھے ۔

(جاری ہے)

علماء کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لیا گیا اورمدارس کے طلبا کا ماہانہ اعزازیہ سات سے بڑھا کر ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

وزیرمذہبی امور راجہ عبدا لقیوم خان نے کہا اوقاف کو تمام تحصیلوں میں مفتی تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے تو حیدو ختم نبوت رسالت ہی ہمارا سارا سر مایہ ہے اس سے بڑھ کر کوئی سعادت نہیں ہوسکتی ۔فرقہ وارانہ اہم اہنگی اور ایثار برداشت کے معاشرے کا کریڈٹ علماء اکرام کو جاتا ہے رمضان المبارک ایکٹ پر عمل درآمد یقینی ہوگا۔علماء و خطیب حضرات جمعہ المبارک کے خطبات میں مقبوضہ کشمیرکے حالات اور معاشرتی موضوعات کو خاص ترجیح دیں یہ اولین فرض ہے حکومت اپنی زمداریوںکو پورا کرنے میں کوئی سستی حائل نہیں ہونے دے گی ۔

علماء نے وزیراوقاف کو فیصلوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ جذبات کا اظہار کیا اور قادیانیوں کو غیر مسلم فرقہ دینے کے قانون کو فاروق حیدر حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا یہ سعادت قانون پاس کرنے والوں کیلئے دنیا و اخرت کا عظیم تر کارنامہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :