قبائلی عمائدین کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات متعلقہ فورم پر پیش کیا جائے گا،پرویزخٹک
قبائلی عمائدین، نمائندوں اور پوری پشتون قوم کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی مسائل کا جلد ازجلد حل تلاش کیا جائے،وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک
پیر 14 مئی 2018 23:21
(جاری ہے)
اس موقع پر جرگہ ممبرز نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ۔
اس بات پر زور دیا گیا کہ قبائل اور پختونوں کے مسائل کا حل صرف اور صرف جرگے کے ذریعے سے ہی ممکن ہے قبائلی عمائدین اور منتخب نمائندگان نے فاٹا کے حالات کو بہتر کرنے کے سلسلے میں قبائلیوں ، پاک فوج، ایف سی ، سول انتظامیہ اور لیویز/ خاصہ دار کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور اس بات کا عزم دہرایا کہ پختون اور خصوصاً قبائل کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں حاصل امن کو دشمن کے مذموم ارادوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ اس موقع پر فاٹا پارلیمنٹرینز نے بھی اسی عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ پختون قبائل نے ان گنت مصیبتوں کا سامنا کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام پختونوں بشمول نوجوانوں کے جائز مطالبات کو سنا جائے اور قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کا حل نکالا جائے۔ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا نے جرگے کی ان تھک کوششوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ یہاں اس بات کا اعادہ کیا کہ حاضر جرگہ ہی پختون عوام کا نمائندہ جرگہ ہے جو کہ مکمل طور پر با اختیار ہے۔ جرگہ قبائل کو درپیش تمام مصائب و مسائل کا جائزہ لے گا اور تمام قبائلی عوام بشمول نوجوانان و پی ٹی ایم کے نمائندگان سے مشورہ کرکے ، مناسب تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرے گا۔ حکومت آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے تمام مسائل کو ان تجاویز کی روشنی میں حل کرنے کا یقین دلاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.