باغ‘ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول برولی بھونٹ میں یوم والدین کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد

منگل 15 مئی 2018 15:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول برولی بھونٹ میں یوم والدین کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سردار جمیل خان ،اور کنٹرولر امتحانات ایلیمنٹری بورڈ سردارممتاز خان تھے تقریب میں صدر معلمہ گرلز مڈل سکول قادرآباد سلیمہ اختر معززین علاقہ اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی ایجوکیشن سردار جمیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ این ٹی ایس کے زریعے اساتذہ کی بھرتی حکومت کا اہم کارنامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میںمیرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کرنے سے لوگوں کا سرکاریادارہ جات پر اعتماد بڑھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت تعلیمی میدان میں دلچسپی لے رہی ہے اسی طرح والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ اساتذہ کے ساتھ ملکر اپنے بچوں کی بہتر اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وتربیت میں معاونت کریں اس موقع پر سردارا فضل حسین چغتائی ایڈووکیٹ نے مڈل سکول برولی کے اساتذہ کی فرض شناسی اور محنت کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں تعینات سٹاف انتہائی محنتی ہے اور والدین کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں اس موقع ادارہ کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرامات اور تقاریر کیں جس پر معززین علاقہ جن میں حاجی مقصود خان،حاجی افضل خان۔

(جاری ہے)

ٹھیکیدار محمد شریف خان،سیکرٹری محمد نذیر،سردار شمریز چغتائی،سردار یعسوب خان،نے بچوں کو رنگا رنگ پروگرامات پیش کرنے پر بچوں اور جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کی آخر میں صدر معلم ادارہ ہذا سید زاہد حسین شاہ نے معزز مہمانوں اور معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور والدین کے تعاون سے بچوں کو معیاری اور جدید تعلیم دینے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :