آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)ہی کوبرسراقتدارلانے کیلئے گھروںسے نکلیںگے،امیرمقام
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کااقتصادی راہداری جیسے منصوبے کی تکمیل سے بٹگرام اوراس خطے کے عوام کی تقدیربدل جائیگی،مشیروزیراعظم امیرمقام
منگل 15 مئی 2018 18:29
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام اب مزیدتجربے برداشت نہیںکرسکتی اورملک کوترقی کی روشنی میںلانے والی مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیناچاہتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے بٹگرام میںایک عظیم الشان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یادرہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدروزیراعلیٰ پنجاب موسم کی خرابی کے باعث بٹگرام نہ آسکے اورجلسے میںموجود عوام کے جم غفیرکوبذریعہ ٹیلیفون خطاب کیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاںشہبازشریف نے کہاکہ میںعظیم الشان جلسے کے انعقادپر بٹگرام کے عوام کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں۔انہوںنے کہاکہ میںاگربٹگرام میںموجودنہیںہوںتومیرادل ودماغ بٹگراکے عوام کیساتھ ہے اور انکامحبت ہر موقع پریادرکھوںگا۔میاںشبہازشریف نے مزیدکہاکہ امیرمقام جوبھی وعدہ کریںوہ میراوعدہ ہوگااوراسے ہرقیمت پرعملی جامہ پہنایاجائیگا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاکہ خیبرپختونخوامیںپاکستان مسلم لیگ(ن) انجینئرامیر مقام کی قیادت میںمتحدہے اورخیبرپختونخواعوام سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی اورصوبائی قیادت بھی انجینئرامیر مقام کوآئندہ وزیراعلیٰ دیکھناچاہتی ہے جوصوبے کے عوام کاحقیقی معنوںمیںمداواکریںگے۔ممبرصوبائی اسمبلی نواب زادہ ولی محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج بٹگرام کے عوام نے نہ صرف روایت قائم رکھی بلکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کابھی مسمم ارادہ کرلیااورانشاء اللہ آئندہ عام انتخابا ت میںپاکستان مسلم لیگ(ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے مزیدکہاکہ نواب زادہ ولی محمد خان نے سینٹ الیکشن میںکروڑوںروپے کولات ماردی مگرضمیرکاسودانہیںکیا۔انہوںنے کہاکہ ایسے غیورسیاستدان ہی علاقے اورعوام کی فلاح وبہبودکے کام کرسکتے ہیںاورملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیںجس پرمیںنواب زادہ ولی محمدخان کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.