ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے دفعہ144کے تحت ضلع کوٹلی کی حدودمیںرقبہ خالصہ سرکارورقبہ شاملات دیہہ میںبدوںمنظوری واجازت کسی قسم کی تعمیروترقی پر پابندی عائد کر دی

منگل مئی 22:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کہاہے کہ مشاہدہ میںآیاہے کہ بعض لوگ خالصہ سرکار،شاملات دیہہ میںبدوںمنظوری اجازت ناجائزتعمیروترقی کرتے ہیںبدیںوجہ حکومت کے نقصان کے علاوہ لوگوںکے مابین لڑائی جھگڑے کااحتمال ہوتاہے جس کے انسدادکے لیے ضروری اقدامات عمل میںلائے جارہے ہیںاوردفعہ144ضابطہ فوجداری کوبروئے کارلاتے ہوئے ضلع کوٹلی کی حدودمیںرقبہ خالصہ سرکارورقبہ شاملات دیہہ میںبدوںمنظوری واجازت کسی قسم کی تعمیروترقی کرنے کامجازنہ ہوگاحکم ھذاکی خلاف ورزی پرکاروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میںلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :