نواز شریف کی خواہش ہے کہ مارشل لاء لگے، علی محمد خان

اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کو حکومت کرنے کا موقع دے رہی ہے،ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنا اسمبلی کا سب سے شرمناک ترین اقدام تھا ،نواز شریف کی کارکردگی اس ایوان کے اندر 5سا ل کے دوران سب سے مایوس کن رہی، 5سال کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بہتریں کردار ادا کیا ہے رہنما تحریک انصاف کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کو حکومت کرنے کا موقع دے رہی ہے اور نواز شریف کی خواہش ہے کہ مارشل لاء لگے، ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنا اس قومی اسمبلی کا سب سے شرمناک ترین اقدام تھا ،نواز شریف کی کارکردگی اس ایوان کے اندر 5سا ل کے دوران سب سے مایوسکن رہی، 5سال کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بہتریں کردار ادا کیا ہے۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنا اس قومی اسمبلی کا سب سے شرمناک ترین اقدام تھا ۔ 5سال کے دوران پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بہتریں کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس قومی اسمبلی نے کچھ اچھے کام بھی کیے اور کچھ برے کام بھی کیے ہیں۔ حکومتی جماعت کی جانب سے ایوان کے اندر خواتین ارکان کی توہین کی گئی اور گھٹیا زبان استعمال کی گئی۔

نواز شریف کی کارکردگی اس ایوان کے اندر 5سا ل کے دوران سب سے مایوس کن رہی ۔ انہوں نے بھارت کے حق میں بیان دیکر پاکستان کی سلامتی کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کی۔ نوا شریف ہمیں دھمکیاں نہ دیں بلکہ ان کے دل میں جو بھی راز ہیں ان کو سامنے لیکر آئیں۔ نوا شریف نے اپنے بیا نات سے کشمیر کے مسئلے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

نواز شریا کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیںانہوں نے خود ڈان لیکس ون اور ٹو کی توثیق کی ہے اس کے بعد کسی کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ تاریخ میںپہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹمسلم لیگ(ن)کو حکومت کرنے کا موقع دے رہی ہے اور نواز شریف کی خواہش ہے کہ مارشل لاء لگے۔ مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کا بس نہیں چل رہا کہ وہ مارشل لاء نہ لگانے پر گی ایچ کیو کے باہر دھرنا دیدیں ٰؒ