نواز شریف اور ان کی جماعت (ن) لیگ کے دن گنے جا چکے،نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب ملک دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں،محمد اشرف بھٹی

جمعرات 17 مئی 2018 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی جماعت (ن) لیگ کے دن گنے جا چکے ہیں اسی لئے نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب ملک دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں نواز شریف مودی اور بھارت کی زبان بول ر ہے ہیں نواز شریف کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی اور دشمن کی ضرور ت ہی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کی بہاد ر افواج کے جوان آج بھی ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیںاور نواز شریف ملک کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ، بھارتی نواز حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے لوٹ مار کرنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسکا خاندان لوٹ مار میں ملوث ہے، شریف خاندان امیر اور پاکستان غریب ہے ، غریب عوام کو نہ تو دو وقت کی روٹی مل رہی ہے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرکے عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی اور رنگ برنگی بسیں چلانے کی بجائے عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کرے گی۔