اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں فلسطین میں اسرائیلی غنڈہ گردی کیخلاف یوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 18 مئی 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں فلسطین میں اسرائیلی غنڈہ گردی کیخلاف یوم احتجاج منایاگیا،کراچی میں مرکزاہلسنّت جامع مسجدصدیق اکبرناگن چورنگی ،جامع مسجدیوسفی،جامع مسجدخدیجہ الکبریٰ ،میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی نے کہاکہ فلسطین میں لاکھوں سے زائداسرائیلی افواج نے غنڈہ گردی کابازارگرم کررکھاہے،آئے روزفلسطینی نوجوانوں کاقتل عام،ما?ں بہنوں کوبیلٹ گنوں سے نشانہ بناکرمعذورکرنے کاسلسلہ عروج پرپہنچ گیاہے،اقوام متحدہ ودیگرعالمی تنظیمیں اورحقوق انسانی کے دعویداروں نے امت مسلمہ پر جاری مظالم پرآنکھیں بندکررکھی ہیں،پرامن مسلمانوں پرمظالم کاسلسلہ نہ تھماتودنیاکاامن تہہ وبالاہوسکتاہے،اسرائیل ،امریکہ اوربھارت کوجنگی مجرم قراردیکرعالمی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے،کیااقوام عالم کوفلسطین ،شام ،کشمیراورافغانستان میں تڑپ تڑپ کرپیوندخاک ہونے والی بے گناہوں کی لاشیں نظرنہیں آرہی،اہلسنّت والجماعت پاکستان فلسطینی بھائیوں کے تمام جائزمطالبات اورانکی حق خودارادیت و تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرتی ہے،حکومت پاکستان فوری طورپرمسئلہ فلسطین پرعالمی کانفرنس طلب کرکے اسرائیلی غنڈہ گردی رکوائے اورعالمی برادی پرمسئلہ فلسطین کے حل کیلئے زوردے اسرائیل،امریکہ اوربھارت کو عالمی جنگی مجرم ہیں،دنیامیں قیام امن کیلئے ان ممالک کیخلاف کارروائی ناگزیرہوچکی ہے،اہلسنّت والجماعت پاکستان اپنے فلسطین بھائیوں کے غم میں برابرکی شریک اور دعاگوہے کہ اللہ تعالیٰ شہدائ کے اہل خانہ کوصبرجمیل اورزخمیوں کوجلدازجلدصحت کاملہ عطافرمائے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کو وزارت انسانی حقوق کے ماتحت کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کیلئے روسٹر برانچ بھجوادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نیشنل کمیشن فارہیومن رائٹس کو وزارت انسانی حقوق کے ماتحت کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ایڈوکیٹ رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس قانون کے مطابق ایک آزاد اورخود مختار ادارہ ہے ۔وفاقی حکومت نے رولز آف بزنس میں نیشنل کمیشن کو وفاقی وزارت کے ماتحت بنا دیا ہے ،حکومت خلاف قانون بزنس آف رولز نہیں بنا سکتی ۔بینچ میں شامل جسٹس آغا فیصل نے سماعت کرنے سے انکارکردیا ۔عدالت نے سماعت کے لیے معاملہ روسٹر برانچ بھجوادیا۔