ْرحمتوں اور برکتوںوالے مہینے میںعوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرینگے ‘سرکاری ریٹس کے مطابق اورصحت مندتازہ اشیاء کی فروخت کویقینی بنایاجائیگا‘جمعہ بازارمیںعوام حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق اشیاء خردونوش ملیںگی

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کی بات چیت

جمعہ 18 مئی 2018 21:56

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاہے کہ رحمتوںاوربرکتوںوالے مہینے میںعوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرینگے سرکاری ریٹس کے مطابق اورصحت مندتازہ اشیاء کی فروخت کویقینی بنایاجائے گاجمعہ بازارمیںعوام کومعیاری،سستی،حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق اشیاء خردونوش ملیںگی ‘تاجرحضرات بھی رمضان المبارک کے مقدس اوربابرکت مہینے میںعوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن کوشش کریں کسی بھی تاجر،دکاندارکوغیرمعیاری،مضرصحت اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء فروخت کرنے کی ہرگزاجازت نہیںدینگے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںتاجربھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریںرمضان المبارک میںعوام کوبھرپورریلیف دیاجائے گا ان خیالات کااظہارانہوںنے لاری اڈہ کے قریب لگائے جانے والے رمضان جمعہ بازارکاافتتاح کرنے کے بعدکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف آفیسرملک محمدنوازخان،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،انسپکٹرسرداربشارت ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودنے رمضان جمعہ بازارکاافتتاح کرنے کے بعدجمعہ بازارمیںفروخت ہونے والی اشیاء کاجائزہ لیتے ہوئے اشیاء خردونوش کامعیار،کوالٹی،صفائی ستھرائی اورقیمتیںبھی چیک کیںاس موقع پرشہریوںنے ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کی طرف سے لگائے گئے جمعہ بازارکاشکریہ اداکرتے ہوئے عوام کودیئے جانے والے ریلیف پران کاشکریہ بھی اداکیا۔

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ سستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیاجائے گاعوام کی سہولت کے لیے سستے رمضان بازارمیںاوریوٹیلیٹی سٹورزپربھی خصوصی ڈسکائونٹ پراشیاء خردونوش مہیاکی جائیںگی اورسستے رمضان بازارمیںعوام کواشیاء خردونوش میںخاطرخواہ رعائت دی جائیگی سستے بازارکاانعقادخوش آئندہے جہاںغریب اورعام آدمی کے لیے ضروریات زندگی کی اشیاء مناسب داموںپردسیتاب ہیںمہنگائی کے خاتمے میںسستابازاراہم کرداراداکرے گا جمعہ بازارکے ذریعے شہریوںکو سستی اورمعیاری چیزوںکی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے انشاء اللہ تعالیٰ جمعہ بازارسے لوگوںکواشیاء خردونوش معیاری،صحت افزااورانتہائی مناسب ریٹس پرملیںگی۔

متعلقہ عنوان :