شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ،اہم امو ر زیر غور آئے

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، 180 ایچ ماڈل ٹائون میں ہونے والی اس ملاقات میں لیگی ایم این اے سلطان محمود ہنجرا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ بیانیہ سے ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کی حکمت عملی اور نیب ریفرنسوں کے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔