مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے سندھ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

سندھ میں بھی ن لیگ کی حمایت سےہی صوبائی حکومت بنےگی،بہت جلد سندھ کےبڑےنام مسلم لیگ میں شامل ہونےوالےہیں،رانامشہود

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 مئی 2018 21:25

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے سندھ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا
کراچی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے سندھ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی ن لیگ کی حمایت سےہی صوبائی حکومت بنےگی،بہت جلد سندھ کےبڑےنام مسلم لیگ میں شامل ہونےوالےہیں۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے ،سیاسی جماعتوں میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ تیز تر ہوتا جا رہا ہے ۔

ایک جانب پاکستان تحریک انصاف اپنے مخالفین کی وکٹ پر وکٹ اڑا رہے ہیں تو دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی انٹکابات کی تیاری اور اپنے بڑے ناموں کی سیاسی وفاداریاں اپنے ساتھ بنائے رکھنے کے لیے اہم اقدامات کر لئیے ہیں۔اس حوالے سے پنجاب میں اپنی کمزور سیاسی پوزیشن کی بھر پائی کے لیے مسلم لیگ ن نے سندھ میں قدم ڈال دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے سندھ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی ن لیگ کی حمایت سےہی صوبائی حکومت بنےگی،بہت جلد سندھ کےبڑےنام مسلم لیگ میں شامل ہونےوالےہیں۔وہ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس دوران انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےوزیراعظم کےامیدوارکےطورپریہاں سےآغازکیا۔ہماراوژن ہےکہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی کام کریں۔

انکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک میں بدامنی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا۔2018میں شیرکوحکومت بنانےسےکوئی نہیں روک سکتا۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کارکنان آگے بڑھیں کراچی میں آپ کی حکومت نےامن قائم کیاہے،کسی سےڈرنے کی ضروت نہیں ہے۔نواز شریف نےجووعدےکئےتھے وہ پورےکئےہیں۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی کا امن کسی اور کی نہیں صرف مسلم لیگ ن کی حکومت کی ماوشوں کا نتیجہ ہے۔