ن لیگ کا سیاہ دور حکومت ختم ہو نے والا ہے ،عوام عید سے قبل لیگی حکومت کے خا تمہ پر عید منا ئیں گے،ڈاکٹر شاہد صد یق خان

نوازشریف اور ان کے ’’ و فار دار‘‘ سب جیل جانے کی تیار ی کیلئے ابھی سے فکر شروع کر دیں کیو نکہ پا نچ سا لہ جھو ٹ پر کھڑی ہو نے والی سیا سی عمار ت زمین بو س ہو نے والی ہے،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 20 مئی 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا سیا ہ دور حکومت ختم ہو نے والا ہے عوام عید سے قبل لیگی حکومت کے خا تمہ پر عید منا ئیں گے نوازشریف اور ان کے ’’ و فار دار‘‘ سب جیل جانے کی تیار ی کیلئے ابھی سے فکر شروع کر دیں کیو نکہ پا نچ سا لہ جھو ٹ پر کھڑی ہو نے والی سیا سی عمار ت زمین بو س ہو نے والی ہے ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پی پی 167میں پا ر ٹی تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان عملاً مسائلستان بن چکا ہے،لاقانونیت اور کرپشن نے سب سے زیادہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے،نام نہاد حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے اور اپنے کاروبار بڑھانے کے سواکچھ نہیں کررہے انہو ں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کڑا وقت آیا انہوں نے اپنی پارٹی اور وفادار ساتھیوں سے بے وفائی کی اور راہ فرار اختیار کیا اس بار بھی اگر انہیں نیب ریفرنسز میں سزا سنائی گئی تو وہ جیل میں زیادہ دیر تک وقت نہیں گزاریں گے کیونکہ اڈیالہ ہو، لانڈھی یا کوئی اور جیل یہ سب مقام عبرت ہیں، نواز شریف معافی بھی مانگیں گے اور این او بھی انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے بجلی کے تمام منصوبے مال کھانے کے لیے تھے ، بجلی کا بحران کم ہو نے کی بجائے دن بہ دن بڑھ رہا ہے ، قرض لیگ نے اپنے سیاہ دور حکومت میں مہنگی شرائط پر 33کھرب 73 ارب کا اضافی قرضہ لے کر ملک قوم کو قرضوں کی زنجیروںمیں جکڑدیا ہے ، حکمرانوں نے ملک وقوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوںگروی رکھ دیا ہے،حکومت نے قرضوں پر قرض لینے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا اور یہ قرضے پاکستانی قوم کو ادا کر نے ہوں گے، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ،صاف پینے کاپانی تو دور کی بات صحت اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتیںعوام کو میسر نہیں