مظفرآباد کے تمام انٹری پوائنٹس پر کنٹینر میں دودھ لاکر فروحت کرنے پر دفعہ 144کا نفاذ

مظفرآباد میں دودھ فروخت کرنے والی دوکانات سے دودھ کے نمونہ جات تجربہ کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آبادچیک کروانے پردودھ کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے

پیر 21 مئی 2018 12:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مظفرآباد میں دودھ فروخت کرنے والی دوکانات سے دودھ کے نمونہ جات تجربہ کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آبادچیک کروانے پردودھ کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح مضر صحت دودھ کے مکمل خاتمے کیلئے مظفرآباد کے تمام انٹری پوائنٹس پر کنٹینر میں دودھ لاکر فروحت کرنے پر دفعہ 144ض ف کا نفاذ کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان نے اپنے اختیارات کو برائے کار لاتے ہوئے ضلع مظفرآباد کی حدود کے اندر کنٹینر ز میں مضر صحت دودھ لا کر فرخت کرنے پر پابندی عائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئند کوئی بھی شخص یا اشخاص ایسا کرنے کی ترغیب نہ دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ APC-188کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :