ضلعی صدر مقامات کے 10شہروں میں بنیادی ضروری شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے 25کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے

پیر 21 مئی 2018 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پیر کے روز اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ آزاد کشمیر کے جملہ ضلعی صدر مقامات کے 10شہروں میں بنیادی ضروری شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے 25کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول پر انڈین فائرنگ سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلئے مجموعی طور پر 13کروڑ روپے رکھے گئے ہیں تاکہ متاثرہ املاک کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بھمبر میں ایک پولی ٹیکنیک کالج قائم کیا جا رہا ہے جس سے جدیدو معیاری فنی تعلیم کی سہولیات دستیاب ہو سکیں گی جو موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔میرپور میں CPECکے تحت صنعتی زون کے قیام کیلئے اراضی کی خرید کیلئے وسائل مہیا کئے جارہے ہیں۔تعلیمی ادارہ جات میں Missing facilitiesکی فراہمی کیلئے 25کروڑ روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے تاکہ طلبا ء و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول دستیاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :