گورنمنٹ ہاوسنگ سیکٹر نارتھ میں مالی سال 2018-19 میں جاریہ 14 منصوبہ جات کیلئے 51کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم رکھی جا رہی ہے

پیر 21 مئی 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایا کہ نظرثانی میزانیہ 2017-18 ء میں فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 71 کروڑ 42 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 2ارب 22 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کئے جا رہے ہیں جو رواں مالی سال کی نسبت 40% زائدہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہاوسنگ سیکٹر نارتھ میں مالی سال 2018-19 میں جاریہ 14 منصوبہ جات کیلئے 51کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم رکھی جا رہی ہے جبکہ09نئے منصوبہ جات مالیتی96کروڑ 27لاکھ روپے کیلئے اگلے مالی سال میں 15کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے جا رہے ہیں جن پر مرحلہ وار تفصیلی ڈیزائننگ /پلاننگ کے بعدکام کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :