ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ‘اشیاء کا معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

پیر 21 مئی 2018 16:12

اوکاڑہ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سستے رمضان بازاروں ضیاء شہید لائبریری اور رینالہ خوردکا دورہ ۔

(جاری ہے)

آٹے ،چینی ،سبزیوں و پھلوں اور کریانہ کے سٹالوں پر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں، انہوں نے ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر پھلوں و سبزیوں ،دالوں اور بیسن کی قیمتیں چیک کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدائیت کی کہ ضلع میں سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں کی بہترین کوالٹی اور لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر اشیاء کی سپلائی کی موثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان اشیاء کی کمی نہ ہو انہوں نے گوشت کے سٹالز پر گوشت کی کوالٹی چیک کی ،اس موقع پر انہوں نے صارفین سے گفتگو بھی کی اور ان سے سستے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانیو الی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :