Live Updates

تحریک انصاف کا 100روزہ پلان جھوٹے دعوؤں او ر لفاظی کا مجموعہ ہے ،مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن

عمران خان نے پانچ سال تک خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے کے باوجود ان وعدوں کو پایہ تکمیل تک کیوں نہیں پہنچایا ،حاجی شاہجہاں ،نور خان اخونزادہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، رحیم اعوان ،مہناز اختر

پیر 21 مئی 2018 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژ ن کے نائب صدر حاجی شاہجہاں ،جوائنٹ سیکرٹری نور خان اخونزادہ ،لیبر ونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم اور شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر مہناز اختر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے حکومت ملنے کی صورت میں جس 100دن کے پلان کا اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جھوٹے دعوؤں او ر لفاظی کا مجموعہ ہے ۔

عمران خان قوم کو جواب دیں کہ جو وعدے وہ آج عوام سے کررہے ہیں پانچ سال تک خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے کے باوجود ان وعدوں کو پایہ تکمیل تک کیوں نہیں پہنچایا ۔کے پی کے کی صوبائی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی جبکہ پشاور کے آدم خور چوہے بھی عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ابھی حکمرانی کے خواب نظر آناشروع ہوگئے ہیں ۔

عمران خان کی سیاست کا مقصد صرف ایک مرتبہ وزیراعظم بننا ہے اور ا س کے لیے وہ تمام حربے اختیار کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، صوبائی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی جبکہ پشاور کے آدم خور چوہے بھی عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔اقوام متحدہ کی پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ نے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ترقی کے لحاظ سے تیسرے نمبرپر ہے اور اس کی حالت جنوبی پنجاب سے بھی گئی گذری ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات