Live Updates

ملک میں مزید صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں، سلیم سیف اللہ

پیر 21 مئی 2018 17:22

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم ملک میں مزید صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں تاکہ صوبوںکی تعداد میں اضافہ ہونے سے ملک کی معاشی حالت اور عوام کی تقدیر بدل سکے ، اپنی رہائش گاہ پر ن لیگ کے صوبائی رہنما ملک سید عمران کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو جلد از جلد خیبرپختونخوا میں ضم کرکے ایف سی آر جیسے قانون اور پولیٹیکل نظام سے قبائلی عوام کو نجات دلائی جائے ، فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام ایک ہیں اسلئے تمام پختونوں کو ایک صوبے میں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ تین صوبائی نشستوں پر انتخابی اتحاد کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں مخلص اور دیانتدار نمائندوں کو ووٹ دے کر منتخب کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات