بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، ہڑپال اور چرواہ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنادیا

پیر مئی 17:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) بھارتی فوج کی ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ، ورکنگ بائونڈری کے ہڑپال اور چرواہ سیکٹر پر فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنادیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ((آئی ایس پی آر))کے مطابق بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے ورکنگ بائونڈری پر ہڑپال اور چرواہ سیکٹر پر فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرز نے بھارتی فورسز کا موثر جواب دیا۔