مالی سال2018-19میں محکمہ کی جاریہ ونئی ترقیاتی سکیموں کے لئی28کروڑ تجویز

پیر 21 مئی 2018 18:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ محکمہ صنعت وتجارت کے جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات میں پٹرولیم پراڈکٹس کی کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنانا اور CPECکی سرگرمیوں کے تحت ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کا حصول شامل ہے۔اس ضمن میںسپیشل اکنامک زون میرپورکیلئے ملکیتی زمین کی خرید شامل ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال2018-19میں محکمہ کی جاریہ ونئی ترقیاتی سکیموں کے لئی28کروڑ تجویز کئے گئے ہیں۔ ابریشم سازی کے فروغ کیلئے مالی سال2018-19میں دو جاریہ اور ایک نئے منصوبہ جات کیلئے 5کروڑ50لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر معدنی صنعتی وترقیاتی کارپوریشن (AKMIDC)کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام2017-18میں1کروڑ70لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔جبکہ مالی سال2018-19 میں جاریہ اور نئے منصوبہ جات کیلئے ایک کروڑ 40لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :