مالی سال 2018-19 میں جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز کیلئے 55کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے ،ڈاکٹر نجیب نقی

پیر 21 مئی 2018 18:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مالی سال 2018-19 میں جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز کیلئے 55کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

اس رقم سے 80لاکھ نرسری پودہ جات کی تیاری، 11000ایکڑ رقبہ پر شجرکاری20,000 ایکڑ رقبہ جنگلات کی حد بندی کر کے 5000پختہ اور نیم پختہ برجیات کی تعمیر کی جائے گی۔ جنگلی حیات وفشریز سب سیکٹر کے تحت بنجوسہ اور پیرچناسی چڑیا گھر کی تعمیر جاری رکھی جائے گی جبکہ منگلا چڑیا گھر اور مہاشیرہچری کا کام مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :