بجٹ میں جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز کیلئے 55کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز

پیر 21 مئی 2018 19:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مالی سال 2018-19 میں جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز کیلئے 55کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

اس رقم سے 80لاکھ نرسری پودہ جات کی تیاری، 11000ایکڑ رقبہ پر شجرکاری20,000 ایکڑ رقبہ جنگلات کی حد بندی کر کے 5000پختہ اور نیم پختہ برجیات کی تعمیر کی جائے گی۔ جنگلی حیات وفشریز سب سیکٹر کے تحت بنجوسہ اور پیرچناسی چڑیا گھر کی تعمیر جاری رکھی جائے گی جبکہ منگلا چڑیا گھر اور مہاشیرہچری کا کام مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :