سیاحت کے فروغ کیلئے 25کروڑروپے رکھے جانے کی تجویز

پیر 21 مئی 2018 19:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ مالی سال 2018-19 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے 25کروڑروپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ جس میں آزاد ریاست جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں کے علاوہ چند نئے ترقیاتی منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاحوں کو بنیادی سہولیات اور جھیلوں پر سیاحتی سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے 15کروڑ روپے، مظفرآباد کے مقام پر کشمیر ی وراثتی عجائب گھر کی تعمیر کے لیے 6 کروڑ روپے،جنجال ہل کے مقام پر آزادکشمیر کے پہلے دارلحکومت کی یادگار کی تعمیر کے لیے منصوبہ مالیتی 1 کروڑ روپے اور ضلع نیلم میں سیاحت کے فروغ کیلئے 19کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبے شامل کئے جانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :