کوہاٹ پولیس اسسٹنس لائنز نے رواں سال اب تک 18156 افراد کومختلف سہولیات فراہم کیں
منگل 22 مئی 2018 12:30
(جاری ہے)
پولیس اسسٹنس لائنز نے سال رواں 3000افرادکو پولیس سکیورٹی کلئیرنس سرٹیفیکیٹس جاری کئے ۔
اسی مدت میں کرایہ کی عمارتوں کے حوالے سے ضلع بھر میں1456ٹیننٹ انفارمیشن فارم(ٹی آئی ایف) کی تصدیق کی گئی جن میں زیادہ تر کرایہ کے مکانات شامل ہیں۔اسی دوران کوہاٹ پولیس اسسٹنس لائنز میں 1470گمشدہ اشیاء کی رپورٹیں موصول ہوئیں جن پر ضروری پولیس کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح سروس ویریفیکیشن کی موصولہ 120درخواستوں پر مختلف دستاویزات کی تصدیق یقینی بنائی گئی جبکہ 110گاڑیوں کی ویریفیکیشن کا عمل دہرایا گیا۔پولیس اسسٹنس لائنز میں رواں سال کے اس عرصے میں 7گمشدہ بچوں کو والدین سے ملایا گیا جبکہ 50سے زائد افراد کو مفت قانونی مشاورت فراہم کی گئی اورحفاظتی اقدامات کے تناظر میںضلع بھر کے ہزاروںتعلیمی اداروںاور حساس وآسانی سے ہدف بننے والے مقامات کو ون کلک ایس او ایس موبائل فون کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس اسسٹنس لائنز کے قیام کی بدولت شہریوں کی پولیس کیساتھ روزمرہ معمولات زندگی میں وابستہ مسائل کے حل کے حوالے سے تھانوں پرکام کا بوجھ کم ہوگیا ہے جبکہ پولیس اسسٹنس لائنز کو عوامی خدمات کیلئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو پولیس سے متعلق اپنے روزمرہ مسائل کے حل کے سلسلے میں ایک ہی چھت کے نیچے کم سے کم وقت میں ترجیحی بنیادوں پرپولیس خدمات بہم مہیا کی جارہی ہیں جس سے عام لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مستفید ہورہے ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے آئی ایف جے کے ساتھ مل کر بنائی گئی پانچ سالہ سٹریٹجی برائے سال 2025-26 لانچ کر دی
-
ڈی سی لیہ کی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
-
الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز کا دورہ چیوڑا بیس ریزارٹ
-
گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاھور العلیم میڈیکل کالج اور گلاب دیوی ایجوکیشنل کمپلیکس کے اشتراک سے میگ کون کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی
-
معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں رمضان نگہبان پروگرام "مریم کے مہمان" کے تحت قائم کردہ دسترخوان پر شہریوں کے ہمراہ ..
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے 47 ویں یوم فتح انقلاب کی بہترین تقریبات کے انعقاد پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
قونصل جنرل ایران لاہور مہران مواحدفر پاک ایران بزنس کمیونٹی کو قریب لانے کےلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہونے والی اموات کی بلند شرح کے باوجود لوگ نکوٹین کو کیوں اپنالیتے ہیں؟
-
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بارہ دری گراؤنڈ دربار میاں میر میں شبِ برات اجتماع
-
چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پرپاکستان مسلم لیگ کی ٹیم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
ولید نعیم: 350 سے زائد میوزک ٹریکس کے ساتھ سافٹ ویئر پروڈکٹس کی تیاری بھی جاری
-
ایران برادر اسلامی ملک اور غیور قوم کی سرزمین ہے، انقلاب اسلامی کے خلاف ہر طرح کی سازش بری طرح ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.