پشاور سمیت تمام تعلیمی بورڈوں کی کارکردگی قابل ستائش

منگل 22 مئی 2018 13:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پشاور سمیت تمام بورڈز کی کارکردگی قابل ستائش رہی‘ حالیہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین اساتذہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

پشاور بورڈ کے کنٹرولر ملک مقصود‘چیئرمین ڈاکٹر فضل الرحمن‘ سیکرٹری بختیار احمد کے علاوہ کوہاٹ بورڈ کے عبدالرقیب اور جہانداد خان مروت کی انتھک محنت اور لگن کی وجہ سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات شفاف انداز میں اختتام پذیر ہوئے اور نقل مافیا اور بوٹی مافیا کا خاتمہ کردیا۔