ڈی جی نیب لاہور نے پاکستان انشورنس کمپنی سے برآمد 6کروڑ 46لاکھ روپے رقم کا چیک ری انشورنس کمپنی حکام کے حوالے کر دیا

منگل 22 مئی 2018 16:33

ڈی جی نیب لاہور نے پاکستان انشورنس کمپنی سے برآمد 6کروڑ 46لاکھ روپے رقم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کا سلسلہ جاری،ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے پاکستان انشورنس کمپنی سے برآمد 6کروڑ 46لاکھ روپے رقم کا چیک ری انشورنس کمپنی حکام کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب لاہور کے مطابق پی جی آئی کے خلاف 87 بوگس انشورنس کلیم جمع کروانے کی مد میں ایس ای سی پی نے شکایت جمع کروائی تھی ،ایس ای سی پی کی درخواست پر نیب لاہور نے جون 2017ء میں ملزمان کیخلاف انکوائری کا آغاز کیا، انکوائری کو اکتوبر 2017ء میں باقاعدہ انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا، بوگس کلیمز کی مالیت 57.156 ملین روپے تھی جو پاکستان انشورنس کمپنی کے پاس جمع شدہ تھے، نیب لاہور کی تحقیقات کے دوران 86.219 ملین روپے کے بوگس کلیمز جمع کروانے کا انکشاف ہوا، نیب لاہور حکام کی جانب سے لوٹی گئی 8 کروڑ 62 لاکھ روپے کی مکمل رقم وصول کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے کرپٹ عناصر کیخلاف تادیبی کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کروائی جائیگی۔