عزیر بلوچ کی پیشی کے معاملے پر اے ٹی سی کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری

منگل مئی 16:52

عزیر بلوچ کی پیشی کے معاملے پر اے ٹی سی کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی پیشی کے معاملے پر اے ٹی سی کورٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔منگل کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی پیشی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے معاملے رجسٹرار اے ٹی سی کورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت کا اپنے حکم نامے میں کہنا تھا کہ 11 اپریل 2017کو عزیر بلوچ کو فوج کے حوالے کیا گیا،، فوج سے پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کب بھیجی جائے گی۔۔عدالت کا مزید کہنا تھاکہ 2012 سے عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہورہے ہیں،، فوج سے پوچھا جائے کہ ایک وقت بتادیں کہ اس وقت تک عزیر بلوچ کو واپس جیل منتقل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :