مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے دائر کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست دائر کردی

منگل 22 مئی 2018 17:29

مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے دائر کی درخواست پر رجسٹرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے دائر کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست دائر کردی ہے ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نور اعوان کی طرف سے دائر کردہ درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی ، مسلم لیگ کے رہنماء کی جانب سے نواز شریف کے بھارت رقم منتقل کرنے کے معاملے پر اعلامیہ جاری کرنے پر چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ چیئرمین نیب نے جھوٹی من گھڑت خبر کی بنیاد پر نواز شریف کیخلاف اعلامیہ جاری کیا جس سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ، چیئرمین نیب اور ادارے نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، اس مظاہرے سے نواز شریف کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے ،درخواست کے زریعے چیئرمین نیب کو نواز شریف سے معافی مانگنے کے حکم صادر کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی ، تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کی اپیل پر اعتراضات لگا دیئے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ، اور درخواست کے ساتھ لگایاگیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ رولز کے مطابق نہیں ، مسلم لیگ نے جاپان کے صدر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا اقدام انصاف تک رسائی کے حق کے منافی اور آزاد عدلیہ کھ تصور کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

بنیادی حقوق کی شکائت کے لیے سپریم کورٹ متعلقہ فورم ہے ،عدالت عظمیٰ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرے ۔