Live Updates

نیورو انسٹیٹیوٹ جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کی طرح طبی سہولیات بھی شاندار ہونگی ،پروفیسر غیاث النبی طیب

منگل 22 مئی 2018 17:29

لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز جنرل ہسپتال کو پنجاب ہی نہیں سارے خطے میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کے افتتاح سے دماغی امراض کیلئے بڑے پیمانے پر علاج معالجے کی جدید اور مفت طبی سہولیات فراہم ہونگی اور کسی ٹریفک یا دیگر حادثے کی شکل میں بھی نیورو سے متعلق پیچیدگیوں کا فوری حل نکالا جا سکے گا، پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ 3 ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے میں 500 بیڈز پر مریضوں کو ایک ہی چھت تلے تمام طبی سہولیات اور 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر زکی سہولت بھی حاصل ہوں گی اور اس منصوبے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کا گہرا عمل دخل حاصل ہے، پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کی طرح طبی سہولیات بھی شاندار ہونگی اور ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں انفیکشن فری ماحول فراہم کیا گیا ہے جہاں سینٹرل ریسرچ لیبارٹری میں دماغ کے علاوہ کینسر سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ یہ ادارہ بلا شبہ لاہور جنرل ہسپتال کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے جہاں عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے سسٹم تشکیل دیئے گئے ہیں اور انکے شاندار نتائج سامنے آئیں گے، پرنسپل پی جی ایم آئی اور ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے افتتاح پر تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ یہ ادارہ میڈیکل کے شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ ے گا اورعام شہری یہاں کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات