مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس فیز ٹو پر ترقیاتی کام جلد شروع کیا جائے،چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت

منگل 22 مئی 2018 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے ہدایت کی ہے کہ مزار حضرت بری امامؒ کمپلیکس فیز ٹو پر ترقیاتی کام جلد شروع کیا جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کے دوران دیں۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور محکمہ اوقاف اسلام آباد کے افسروں نے شرکت کی۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کمپلیکس کیلئے دستیاب فنڈز کو استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے زائرین کیلئے وضو خانے اور بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں۔ محکمہ اوقاف پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے نے چیف کمشنر اسلام آباد کو کمپلیکس کے فیز ٹو توسیعی منصوبے کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیز ٹو میں وضو خانوں کی تعمیر، غسل خانے، قوالیوں کیلئے سماع ہال کی تعمیر، لنگر خانے کی تعمیر، مسجد کی تعمیر، اوقاف آفس کیلئے دفاتر کی تعمیر، انڈر گرائونڈ ٹینکس اور اور ہیڈ ٹینکس کی تعمیر، پارکس کی تعمیر اور لینڈ سکیپنگ، فٹ پاتھس، کیلی گرافی، ٹائلز اور septic tanks بنانا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ لینڈ سکیپنگ میں سبزہ اور ماحولیاتی خوبصورتی کا خیال رکھا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فیز ٹو منصوبے میں قریبی نالے کے پانی کو آلودگی سے بچانے کیلئے بھی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :