تاجر برادری رمضان کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حا صل کریں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

منگل 22 مئی 2018 21:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری رمضان المبارک کے بابرکت مہنیے میں روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلف دے کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حا صل کریں ۔انتظامیہ رمضان المبارک میں تاجروں کو تنگ نہ کرے ۔تاجر رمضان المبارک میں ریٹ لسٹ کے مطابق اپنا سامان فروخت کریں ۔

رمضان المبارک کا مقدس ماہ مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے ۔رحمتوں اور برکتوں کے اس عظیم مقدس ماہ میں ہمیں غربا اور مساکین کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے ۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ ورزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا ۔

(جاری ہے)

روزے دار کو روزہ افطار کروانا بڑا ثواب ہے ۔غریب لوگوں کے لیے افطاری کا بندوبست اور اس ماہ سے زیادہ سے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے دنیا وآخرت دونو ں سنور جاتی ہیں ۔

تاجر برادری مناسب دام لگا کر اس برکت مہنیے میں زیادہ سے زیادہ برکتیں سمیھٹں ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت بھائی چارے اور غریب لوگوں کی مدد کرنے کا احساس دلاتا ہے روز ہ دار جسمانی طور پر بے شمار بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔مخیر حضرات اس مقدس ماہ میں سحری اور افطاری کے لیے غریبوں کو شامل کریں ۔تاجر برادری عید کی خوشیوں میں بھی عید سے پہلے سستے بازار لگا کر غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کریں ۔